بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کی نیوز کانفرنس میں، وزیر تعلیم حوائی جن پھنگ نے بتایا کہ “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” میں مقرر کردہ تعلیمی شعبے کے اہداف کو مکمل اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پورا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم دنیا کے اعلیٰ آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح پر پہنچ چکی ہے۔حوائی جن پھنگ نے بتایا کہ چین میں پری سکول تعلیم کی مجموعی داخلہ شرح جو 2012 میں 64.5 فیصد تھی اب 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔رواں سال ایک سال کے مفت پری سکول پروگرام سے ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو فائدہ ہوا ہے ، جب کہ ملک بھر میں دو ہزار آٹھ سو پچھیانوے کاؤنٹیز میں بنیادی تعلیم کے حصول میں بنیادی توازن حاصل ہو چکا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کی مجموعی شرح داخلہ 2012 کی 30 فیصد سے بڑھ کر اب 60.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران اعلیٰ تعلیم کے ذریعے معاشرے کو 55 ملین ہنر مند افراد فراہم کیے گئے ، جس سے اقتصادی اور سماجی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔
Trending
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے