پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے World Children’s day کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہیں۔ان کی تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے کی اصل ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے بچوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور خوشحال دیکھیں۔
انجینئر مطیع اللہ خان نے مزید کہا کہ حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ بچوں پر تشدد، جبری مشقت اور استحصال کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ والدین اور اساتذہ کو بچوں کی شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں کردار ادا کرے گی جہاں ہر بچہ محفوظ، تعلیم یافتہ اور خوشحال زندگی گزار سکے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔