ابوظہبی : ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے کوالیفائر ون میں اسپن اسٹالینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کیولری کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اسٹالینز کی کامیابی میں اہم کردار شیرفین ردرفورڈ کی دھواں دار بیٹنگ کا رہا، جنہوں نے صرف 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 66 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسپن اسٹالینز کی ابتدا متاثر کن نہ تھی اور ٹیم محض 13 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ تاہم رحمان اللہ گرباز نے 19 رنز بنا کر ایک اینڈ سنبھالا جبکہ دوسری جانب ردرفورڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے پانچویں اوور میں عباس آفریدی کو ایک چوکے اور تین چھکے جبکہ مجید علی کو دو چھکے لگا کر حریف بولنگ پر دباؤ برقرار رکھا۔ گرباز کی وکٹ محمد عامر نے حاصل کی، تاہم ردرفورڈ نے آخری اوورز میں برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو سات گیندیں پہلے کامیابی دلائی۔ نویں اوور میں انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ کا فیصلہ کر دیا۔ اس سے قبل کوئٹہ کیولری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 102 رنز بنائے۔ اسپن اسٹالینز کی جانب سے کریم جنت 9 رنز کے عوض دو، جبکہ بنورا فرنینڈو نے 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
Trending
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا
- جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
- ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
- چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی اپیل