چوہدری شجاعت حسین کا مسلم لیگی خاتون راہنماء بشری فردوس کے انتقال پر افسوس ، مصطفی ملک کی رسم قل میں شرکت
کوٹ مومن/ اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا مسلم لیگی خاتون راہنماء بشری فردوس کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے مرحومہ کے آبائی گاؤں بچہ کلاں کوٹ مومن میں انکی رسم قل میں شرکت کی اور مرحومہ کے پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،
مصطفیٰ ملک نے مرحومہ کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،مصطفیٰ ملک نے کہا بشری فردوس پارٹی کی مخلص راہنماء تھیں، ہر گھڑی وہ پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، مرحومہ کے فرزند میاں قاسم علی نے کہا کہ ہمارا پارٹی سے بیس سال کا تعلق ہے، جس طرح قیادت اور مصطفیٰ ملک میرے غم میں شریک ہوئے اس سے مجھے حوصلہ ملا ہے، دریں اثنا پارٹی کےسنئر نائب صدر چوہدری سالک حسین، صوبائی چوہدری شافع حسین، سیکرٙٹری جنرل طارق حسن،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مسلم لیگی راہنماوں مسز فرخ خان، رضوان صادق ، ملک سمین خان، سرائے نیاز خاصخیلی، انیلہ ایاز، انتخاب خان،ڈاکٹر رفیع اللہ، دلفراز خان نے بھی مرحومہ کے صاحبزادے میاں قاسم سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور محترمہ بشری فردوس کی رحلت کو پارٹی کے لیے بڑا صدمہ قرار دیا ،