بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے اجلاس میں تائیوان کے حوالےسے جاپانی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان اب بھی حساس مسائل پر عام لوگوں کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔منگل کے روز گو جیا کھون نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز تائیوان کے معاملے پر چین۔جاپان کے مشترکہ بیان میں کچھ شقوں کا تذکرہ کیا، لیکن مشترکہ بیان میں اہم مواد کا اعادہ نہیں کیا، جیسے کہ “جاپانی حکومت عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کو چین کی واحد قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے” اور “تائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔” جاپانی وزیر خارجہ نے قاہرہ اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے جان بوجھ کر “جاپان نے چین سے چھینا ہوا علاقہ” کے اہم بیان سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ سنجیدگی سے اپنے رویے پر غور کرے، غلطیوں کو درست کرے اور وزیرِاعظم تاکائیچی کے غلط بیانات کو واپس لے۔
Trending
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے
- چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی میں 4.7 فیصد اضافہ