بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سین ہاؤہوئی نے ملاقات کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی موجودہ صورتحال اور خصوصی انتظامی علاقوں کی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس سنیں۔ صدر شی جن پھنگ نے دونوں چیف ایگزیکٹوز اور ان کی حکومتوں کے کام کو مکمل طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ان کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر زور دیا کہ خصوصی انتظامی علاقوں کی حکومتوں کو آئندہ قومی پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے، معاشی ترقی کے اعلیٰ معیار کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہیے، انتظامی قیادت کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید مؤثر بنانا چاہیے، اور قومی ترقی کے مجموعی فریم ورک میں بہتر طور پر ضم ہو کر خدمات سرانجام دینی چاہییں۔
Trending
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔