بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس کی جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ حال ہی میں چاپان کے ایوان وزیراعظم میں سکیورٹی پالیسی ساز کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاپان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے چاہئیں۔اس کے بعد جاپان کے وزیردفاع نے کہا کہ “ایٹمی ہتھیار سے پاک ہونے کے تین اصولوں ” پر بات چیت کرتے وقت کوئی بھی آپشن خارج نہیں ہونا چاہیے۔اس پر چین کا کیا موقف ہے ؟ ۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو جاپان کے متعلقہ عہدے داروں کے ایسے کھلے بیانات پر حیرت ہے کہ جاپان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے چاہئیں۔مذکورہ بیانات دوسری جنگ عظم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام اور عالمی ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کے خلاف اشتعال انگیزی ہے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے خلاف شدید خطرہ بھی ہیں۔ یہ واضح طو پر جاپانی حکومت کے بیان ” پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا” کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔عالمی برادری کو اس پر شدید چوکنا رہنا چاہیے اور سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ