ٹوکیو: جاپانی شہریوں نے جاپانی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایک ریلی نکالی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم سانائے تاکائیچی اپنے غلط بیانات کو فوری طور پر واپس لیں۔ مظاہرین نے “سانائے بیان واپس لو” اور “جنگ کو ہوا دینے کی مخالفت” جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے سانائے تاکائیچی کے غلط ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تائیوان کے بارے میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔پارلیمنٹ جیسے ایک باضابطہ اور سرکاری فورم پر تاکائیچی کے ریمارکس سے چین کے خلاف دشمنی ظاہر کی گئی۔تاکائیچی کو اپنے بیانات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے بلکہ اسی سرکاری موقع پر اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاکائیچی کابینہ کی جانب سے لوگوں کے ذریعہ معاش کو نظر انداز کرکے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ جاپان کو جنگ کے خطرناک دہانے پر لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محصولاتی آمدنی کو سماجی تحفظ، تعلیم اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جو لوگوں کی زندگی کے لیے واقعی اہم ہیں۔حکومت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کی ترجیحات غلط ہیں۔
Trending
- چین کا2030 تک اعلیٰ کارکردگی کے حامل نیو جنریشن مواصلاتی نیٹ ورک کی جامع تکمیل کا ہدف
- مشرق وسطیٰ صورتحال سے مہنگے ہوئے خام تیل کے بھاؤ کی تشویش پر پی ایس ایکس میں منفی رجحان
- باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
- ہر قوم کا اپنا آسمان ہونا چاہیے: چین کی جانب سے “ہیروز ” کی نئی تعریف سے ملنے والا سبق
- جاپان چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار مکمل طور پر تلف کرے ، چین کا مطالبہ
- چین گیرونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے کے بعد کی تازہ صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے آگاہ کرتا رہے گا ، چینی وزارت خارجہ
- اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم پُل ہے، چینی وزیر خارجہ
- کتاب “شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر کا تعارف” شائع کر دی گئی
- ملک میں آج بھی سونا سستا
- یومِ دفاع، صدر اور وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور مضبوط دفاع کے عزم کا اعادہ