بیجنگ : چین کی وزارتِ تجارت نے جاپان کی جانب سے دوہرے استعمال کی حامل اشیاء کی برآمد سے متعلق چینی کنٹرول اقدامات پر اعتراض کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ تجارت کی ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ بیانات ناقابلِ قبول ہیں۔جاپانی وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ چین کی جانب سے دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر کنٹرول کے اقدامات صرف جاپان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی روایات کے خلاف ہیں، نیز انہوں نے چین سے ان اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چینی وزارتِ تجارت نے واضح کیا کہ چین اس مؤقف کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ چین کی جانب سے جاپان کے خلاف متعلقہ اقدامات کی بنیادی وجہ خود جاپانی وزیرِ اعظم کے غلط بیانات اور طرزِ عمل ہے، جن سے جاپان بخوبی آگاہ ہے۔ترجمان حہ یونگ چھیان نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور ایسے اقدامات سے باز رہے جو معاملات کو مزید بگاڑنے کا سبب بنیں۔
Trending
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔