بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق صوبہ ہائی نان کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ پر لانگ مارچ-10 لانچ وہیکل سسٹم کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز تجربہ اور “منگ چو ” نامی مینیڈ اسپیس کرافٹ سسٹم کا ایمرجنسی اسکیپ (ہنگامی بچاؤ) ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق آزمائش کے دوران خلائی جہاز نے پرواز کے اُس مرحلے پر، جب ہوا کا دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے، کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر محفوظ طریقے سے بچاؤ کا عمل مکمل کیا۔ بعد ازاں خلائی جہاز کا کیپسول سمندر میں بحفاظت اترا۔اسی روز دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں اترنے والے کیپسول کو کامیابی سے تلاش کر لیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے سمندر میں کسی انسانی خلائی جہاز کی تلاش اور بازیابی کی مشق کی ہے۔ یہ تجربہ مستقبل کے انسان بردار چاند کی تحقیق کے مشنز کے لیے انتہائی قیمتی مواد فراہم کرتا ہے۔
Trending
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان