اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکسٹھویں اجلاس کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی مندوب نے جاپان اور چند دیگر ممالک کے چین کے بارے میں بے بنیاد بیانات کی سخت تردید کی۔جمعرات کے روز چینی مندوب نے کہا کہ سنکیانگ اور شی زانگ میں اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام حاصل ہوا ہے اور تمام قومیتوں کے تمام حقوق کو مکمل ضمانت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے، ہانگ کانگ ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو کر خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ جاپان اور دیگر ممالک چین پر الزامات لگا کر اسے بدنام کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔چینی مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر جاپان کی تنقید اس کے اپنے انسانی حقوق کے خوفناک ریکارڈ کو چھپا نہیں سکتی۔ جاپان ” کمفرٹ وومین” ” کے نظام جیسے تاریخی مسائل پر ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے خدشات کو نظر انداز کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے ، جنگ کا آغاز کرنے اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود جاپان نے اپنے اقدامات پر کبھی غور اور شرمندگی کا اظہار نہیں کیا ۔ چینی مندوب نے زور دیا کہ جاپان فوری طور پر اپنے طرز عمل پر غور کرے اور ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں کو نہ دہرائے ۔
Trending
- ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، برطانیہ کے بادشاہ نے فلاحی کاموں کو بھی سراہا
- غیر قانونی سگریٹوں کے کاروبار پر قابو پانے کیلیے بجٹ میں اہم اقدامات کا فیصلہ
- مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کا ایک بار پھر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
- وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام
- اداکارہ مومنہ اقبال اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، رمشا اقبال
- پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے ریونیو ہدف، 12 اداروں سے سرکاری پراپرٹیز کی تفصیلات طلب
- کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم برقرار، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- افریقی فٹبال ریفری کو امریکا نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، وطن واپسی پر شاندار استقبال
- رومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئے
- بجٹ؛ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان