لندن (انٹرنیشنل ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے سینئر رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ ہماری جنگ افغانستان سے حقیقت میں یہ جنگ مودی سرکار اور نیتن یاہو اسرائیل کے بدمست ہاتھی سے ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے لندن اور برمنگھم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت اور پاک افواج سے درخواست کرتے ہیں کہ ملکی اندرونی اور خارجہ پالیسیوں میں بھرپور حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، الحمداللہ، اور ہر محب وطن پاکستانی اپنی فوج پر فخر کرتا ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ آگے بڑھ کر اس جنگ کو فوری طور پر ختم نہ کروائیں تو یہ جنگ وسیع ہو کر پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، جس کے نتائج نہایت بھیانک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی امن کے لیے ضروری ہے کہ پاک، افغان اور ایران و امریکہ کے مسائل کا پُرامن حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو کسی بھی بیرونی طاقت کا آلہ کار بننے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ افغانستان میں امن قائم ہو اور ہمسایہ ممالک میں بھی زندگی معمول کے مطابق جاری رہے، اور خوشحالی آئے۔ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ دوسری صورت میں تباہی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم سب محب وطن پاکستانی، داخلی اور بیرونی ملک میں رہنے والے، سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے خیر کی۔ اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے اپنے قائد چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔