بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے ایک بین الاقوامی اسکول میں چینی زبان کی کلاس کے اساتذہ اور طلباء کے ایک خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں اور اسکول کے تمام اساتذہ و طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے سے نہ صرف ایک قدیم اور جدید چین کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ چین اور فرانس کے درمیان ایک بہتر مستقبل کی جانب پل بھی تعمیر کرتی ہے۔ انہوں نے فرانسیسی اور یورپی نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے، دورہ کرنے اور سیاحت کے لیے آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود آ کر ایک حقیقی، ہمہ جہت، کھلے اور ترقی کرتے چین کو دیکھیں، تاکہ چینی زبان ان کی زندگی کے سفر میں ایک دوست بن سکے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فرانس کے پروونس-الپس-کوٹ ڈی ازور کے علاقے میں واقع بین الاقوامی اسکول میں چینی زبان کی کلاس کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے صدر شی جن پھنگ کو خط لکھ کر چینی زبان سیکھنے کے اپنے تجربات اور چینی ثقافت سے اپنی دلچسپی اور محبت کا اظہار کیا تھا۔
Trending
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش