بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم حے لی فنگ نے بیجنگ میں ایچ ایس بی سی، یو بی ایس، لوئس ڈریفس، سیمنس ہیلتھینئرز، شنائیڈر الیکٹرک، رئیو ٹنٹو، پروڈینشل، انویسٹر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ،سوزانو اور تھائی بیورجز سمیت مشہور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربرا ہان سے ملاقات کی۔حے لی فنگ نے کہا کہ چین کی معیشت کے استحکام اور نئی اور بہتر جانب ترقی کا رجحان جاری ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، جس سے ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔سربراہان نے کہا کہ انہیں چینی معیشت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی زیادہ گہرا کرنے اور چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ