بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ پر فون پر گفتگو کی۔جمعہ کے روز سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تنازع نے خطے اور دنیا بھر کے ممالک پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ سعودی عرب بین الاقوامی امور میں چین کے ادا کردہ اہم کردار کی قدر کرتا ہے، اور چین اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ روابط اور تعاون کو مضبوط کرنے کی امید کرتا ہے تاکہ کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں ۔وانگ ای نے کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے جس میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، اور اس نےسعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کیا ہے جس پر چین کو بے حد تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے حال ہی میں خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر ایک پانچ نکاتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں خلیجی ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ، شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر حملے بند کرنا اور جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا شامل ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹیں اس تنازع کا ایک حصہ ہے اور جب تک تنازع جاری رہے گا آبنائے ہرمز پرامن نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فوری ضرورت جنگ بندی کا حصول اور تنازعات کا جلد از جلد خاتمہ ہے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین امن کو فروغ دینے اور جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو سراہتا ہے اور جلد از جلد علاقائی امن کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ
- چین کے تجارتی اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے ہیں، چینی میڈیا
- امریکی فوجی کارروائی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گی، آن لائن پول
- اقوام متحدہ کے اہلکار کی جانب سے چین کی پائیدار ترقی کی پذیرائی
- چین میں ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں میں قائم ہونے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی
- پاکستانی ذائقوں اور یون نان کی کافی نے دیان چھی کافی میلے میں چین-پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنا دیا
- 14 اگست پاکستان کی آزادی، عزمِ نو اور کشمیریوں سے تجدیدِ وفا کا دن ہے: سید منظور احمد شاہ
- چین میں چپ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
- پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع
- آج کے احتجاج ختم، حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان