کولمبو :سری لنکا کی وزیر اعظم ہارینی امراسوریا نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکا.چین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ہفتہ کے روز ہارینی امراسوریا نے کہا کہ چین نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ آج چین صرف مصنوعات تیار کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ چین سے وہ تین اہم نکات اپنے ساتھ لے جا رہی ہیں:پہلا، قیادت کی ذمہ داری اور خدمت کا جذبہ، دوسرا ، اُن کا خود نظم و ضبط، اور تیسرا ، ہر کام کا محور عوامی فلاح ہونا۔ ان کے خیال میں یہ وہی اصول ہیں جو چین کی تاریخ میں بھی نمایاں رہے ہیں اور عملی طور پر کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔عالمی چیلنجز کے تناظر میں انہوں نے عالمی نظم و نسق میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کثیرالجہتی نظام کے لیے چین کا عزم، اقوام متحدہ کے نظام کی حمایت اور منصفانہ و آزاد تجارت کے فروغ کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اپنانا چاہیے اور ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سری لنکا اُن اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے مطابق “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو مشترکہ مستقبل، مشترکہ ترقی اور جدیدیت کی علامت ہے، اور سری لنکا اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چین کی جانب سے سری لنکا میں بندرگاہی شہر اور بندرگاہوں میں کی گئی سرمایہ کاری اس تعاون کی واضح مثال ہے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے سری لنکا اور چین کی روایتی دوستی کو بھی سراہا اور کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے حقیقی فوائد لائے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک سبز توانائی، تعلیم کی جدید کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے جس سے سری لنکا کی ترقی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی