جولائی 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو گیا۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ گزشتہ ماہ 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جولائی 2025ء میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔
جون 2026ء میں آئی ٹی برآمدات 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، پاکستان نے گزشتہ مالی سال آئی ٹی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ مالی سال 26-2025ء میں ریکارڈ 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھیں اور گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔
پی این پی