News Views Events

بھارت ممنوعہ ادویات کے واڈا قوانین کی خلاف ورزی میں سرِ فہرست قرار

نئی دہلی (پی این پی)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک میں بھارت ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں سرِ فہرست ہے۔

واڈا کے صدر ویٹولڈ بانکا کے مطابق بھارت میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات اور اسٹیرائیڈز باآسانی دستیاب ہیں۔انہوں نے اس صورتِ حال کو ناصرف کھیلوں کی ساکھ بلکہ بھارت کے عالمی کھیلوں کے عزائم کے لیے بھی ریڈ فلیگ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت 2030 کے کامن ویلتھ گیمز اور 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ویٹولڈ بانکا نے بتایا کہ بھارت میں متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔انہوں نے ڈوپنگ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈان اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔واڈا کے صدر ویٹولڈ بانکا کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے ڈوپنگ نیٹ ورک پر کریک ڈاون کا کہا ہے، چاہوں گا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہوں۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.