بیجنگ : 139واں کینٹن میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سال میلے میں “نئی، سبز اور ذہین” مصنوعات، غیر ملکی خریداروں اور بڑے صنعتی اداروں کی تعداد سمیت کئی اہم اشاریے گزشتہ ادوار سے زیادہ رہے۔جمعرات کے روزمنتظمین کے مطابق اس مرتبہ 220 ممالک اور خطوں سے 3 لاکھ 14 ہزار غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی، جو 138ویں کینٹن میلے کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ خاص طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سے آنے والے خریداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” شراکت دار ممالک کی شرکت مستحکم رہی۔میلے میں 407 بڑی عالمی خریدار کمپنیوں اور 154 غیر ملکی تجارتی و صنعتی اداروں نے بھی شرکت کی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ میلے کے دوران متوقع برآمدی معاہدوں کی مجموعی مالیت 25.7 ارب امریکی ڈالر رہی۔اعلان کے مطابق 140واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک گوانگ جو میں منعقد ہوگا۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔