بیجنگ : بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان”تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات” کے قیام کی نئی پوزیشننگ نہ صرف ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام پیدا کرے گی بلکہ عالمی اقتصادی خوشحالی کے لیے ٹھوس حمایت بھی فراہم کرے گی۔ پلیخانوف رشین یونیورسٹی آف اکنامکس کے شعبہ سیاسیات اور سماجیات کے سربراہ آندرے کوشکن نے کہا کہ چین اور امریکا عالمی نظام کو سہارا دینے والے دو ستون ہیں اور دنیا کے تمام ممالک چین-امریکا صدور کے درمیان ملاقات سے مستفید ہوں گے۔ تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم پھینج جاروسومبات کا خیال ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے “چین اور امریکہ کے تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات ” تخلیق کرنے کی تجویز عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ چین امریکہ تعلقات کی نئی پوزیشننگ دنیا کو امن، سکون اور تعاون کی طرف لے جائے گی۔ افریقن سینٹر فار انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینڈر کالو نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات موجودہ دنیا کی سب سے اہم شراکت داری ہے اور عالمی برادری کو ان دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سان ڈیاگو کے اسکول آف اکنامکس میں ایشیائی امور کی ڈائریکٹر مارسیلا ویرا کا ماننا ہے کہ یہ بات چیت نہ صرف معیشت بلکہ سلامتی کے شعبے کے مستقبل کا خاکہ بھی پیش کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، سعودی عرب کے اخبار الریاض، متحدہ عرب امارات کے اخبار الاتحاد اور برازیل کی 247 ویب سائٹ سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ملاقات پر بڑی توجہ دی اور اسے سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو سنبھالنے اور تصادم کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
Trending
- کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان
- چین سبز اور کم کاربن ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا
- قانون کی حکمرانی سے خوبصورت چین کی تعمیر
- چین کا موسمِ گرما میں فلموں کا باکس آفس 9.6 ارب یوان سے متجاوز
- جاپانی سیاست دانوں کے اقدامات تاریخی انصاف کی کھلی توہین ہیں، چینی وزارتِ دفاع
- روس نے پوٹن کے اتوروپ جزیرے کے دورے پر جاپان کے احتجاج کو مسترد کر دیا
- جاپان کے “نئے عسکریت پسند رجحان” کی واپسی کو مضبوطی سے روکنا ضروری ، چینی میڈیا
- بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
- چینی صدر کے اہم مضمون کی چھیوشی میگزین میں اشاعت
- سونے کی قیمت میں دوسرے روز مزید کمی