بیجنگ :چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے چین کے شہر سوچو میں اپیک کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی میں تیزی سے تبدیلیاں رونماںہو رہی ہیں ، اس لیے اپیک کے تمام رکن ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد برقرار رکھتے ہوئے، تعاون اور باہمی فوائد کے تصور پر قائم رہیں، تاکہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے اور کھلے پن ، معیار ، توازن اور سلامتی پر مبنی ترقی کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر فریق کے ساتھ مل کر نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بات چیت کو مضبوط کرنے، عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کی مشترکہ حمایت کرنے اور خطے کی اقتصادی یکجہتی کے عمل کو عملی اور لچکدار طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جدید کاری کی نئی کامیابیاں ایشیا ، بحرالکاہل اور پوری دنیا کی اقتصادی ترقی میں مزید مثبت توانائی فراہم کریں گی۔اجلاس میں شرکت کے دوران، حہ لی فنگ نے عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا اور تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر تجارت سوپھاجی سوتھم پن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اور عالمی تجارتی تنظیم اور چین-تھائی لینڈ تجارتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان
- سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان کے شواہد دریافت
- چین خطے میں اردن کے منفرد اور اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- مطالعاتی سرگرمیوں کے ثمرات کو مستحکم اور وسعت دی جائے، چینی صدر
- چین ، پاکستان تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے روابط مزید مضبوط بنانے پر زور
- ایک تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا
- امریکہ خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ
- خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال ایک بار پھر نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے، چینی وزیر خارجہ
- آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات