بیجنگ :چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ “گلوبل گورننس فرینڈز گروپ” کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان، ترکمانستان، کرغزستان، کیوبا اور زمبابوے کے وزرائے خارجہ سمیت 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال ستمبر میں باضابطہ طور پر گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تھا، جسے اب تک تقریباً 160 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ “گلوبل گورننس فرینڈز گروپ” نیویارک، جنیوا اور ویانا میں قائم کیا جا چکا ہے اور اس کے رکن ممالک کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔وانگ ای نے اعلان کیا کہ چین رواں سال موسمِ خزاں میں شیونگ آن میں “شیونگ آن گلوبل گورننس فورم” کا انعقاد کرے گا۔اجلاس کے اختتام پر “گلوبل گورننس فرینڈز گروپ” کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ نیویارک میں قیام کے دوران وانگ ای نے کرغزستان، تھائی لینڈ، کولمبیا، ارجنٹینا، جمہوریہ چیک، آذربائیجان، کوسٹا ریکا، سربیا، کمبوڈیا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ترکمانستان، کیوبا، پرتگال، پاکستان، یوراگوئے اور پاناما کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امریکی اسٹریٹجک اور کاروباری حلقوں کی شخصیات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بھی شرکت کی۔
Trending
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
- The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت
- آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
- ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بابر اعظم
- بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم ہو جائیگا، سلمان اکرم راجا
- پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار
- دریاؤں میں سیلابی صورتحال، آئندہ 24 گھنٹے اہم، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری