بیجنگ:چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈفورم میں پاکستان سمیت 110 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ تیسرا “بیلٹ اینڈ روڈ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون رواں سال اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں اب تک 110 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فورم کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں افتتاحی تقریب، باہمی رابطہ، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت پر تین اعلیٰ سطحی فورمز کے علاوہ ہموار تجارت، عوامی روابط، تھنک ٹینک کے تبادلے، صاف شاہراہ ریشم، مقامی تعاون اور سمندری تعاون پر چھ موضوعاتی فورم شامل ہونگے۔ اس کے علاوہ صنعت کاروں کی ایک کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فورم میں دیگر مما لک کی طر ح پا کستان کا بھی ایک بڑا وفد شریک ہو گا۔
Trending
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟
- چین اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
- چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، چینی نائب صدر