بیجنگ :سال 2026 کے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کی آمد کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے عالمی سطح پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ تین سال قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پیش کیا ، جس نے مختلف تہذیبوں کے لئے ہم آہنگ بقائے باہمی کی سمت فراہم کی۔ “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کا قیام اس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کا ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی۔پہلا ، باہمی احترام کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیا جائے ۔ دوسرا، انسان کو مرکزی حیثیت دے کر تہذیبی و ثقافتی تبادلوں کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے ۔ تیسرا، روایتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جدت کو اپنایا جائے اور تہذیبی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ چوتھا، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔ یا د رہے کہ 2024 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں چین اور دیگر 83 ممالک کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جس کے تحت ہر سال دس جون کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن ” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر