بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے لوئیس آربر کو کینیڈا کی 31ویں گورنر جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور کینیڈا کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین۔کینیڈا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور گورنر جنرل آربر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ باہمی احترام، باہمی فائدے، مشترکہ کامیابی اور اختلافات کے باوجود مشترکہ مقصد تلاش کرنے کے جذبے کے تحت چین-کینیڈا کے نئے اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار راستے پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔
Trending
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
- The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت
- آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
- ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بابر اعظم
- بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم ہو جائیگا، سلمان اکرم راجا
- پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار