پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے دورے کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنی اہلیہ پھنگ لی یوان کے ہمراہ پیانگ یانگ میں واقع “چین – شمالی کوریا فرینڈشپ ٹاور“کا دورہ کیا ۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریاکے جنرل سیکرٹری، ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو بھی موجود تھے۔کم جونگ اُن نے صدر شی جن پھنگ کو فرینڈشپ ٹاور میں موجود ان تاریخی مواد، تصاویر اور فن پاروں سے آگاہ کیا جن میں چینی عوامی رضاکار فوج اور شمالی کوریا کے عوام کی مشترکہ جدوجہد اور تعمیرِ نو کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔صدر شی جن پھنگ اور کم جونگ اُن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ1950ء کی دہائی میں دونوں ممالک کی مشترکہ جدوجہد کی جنگی یادیں ایک ابدی تاریخی ورثہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کی عظیم روح کو فروغ دینا چاہیئے اور چین – شمالی کوریا کی عظیم روایتی دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھانا چاہیئے۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد