بیجنگ :نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے تحت قومی انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق،مئی کے دوران جامع معاشی پالیسیوں کے باہمی اثرات کے نتیجے میں معیشت کے مختلف شعبوں میں مستحکم اور مثبت ترقی کا رجحان برقرار رہا۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں ملک بھر کی بندرگاہوں میں آلات و مشینری کے استعمال کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، بندرگاہی رسد و ترسیل کی مانگ مسلسل مضبوط رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی تجارت کی لچک اور استحکام مزید مضبوط ہوا ہے۔مئی میں، تاجروں کی کاروباری سرگرمیوں کا اشاریہ لگاتار تیسرے مہینے بہتر ہوا، جس میں الیکٹرانک اشیاء، کھانے پینے، نقل و حمل اور سفر جیسے اہم صارفی شعبوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اسی عرصے میں، مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹکس جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ ، چین کی اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں سے متعلق منظور شدہ پیٹنٹس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.7 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اختراعی کامیابیاں تیزی سے حقیقی پیداواری قوت میں تبدیل ہو رہی ہیں۔
Trending
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
- The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت
- آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
- ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بابر اعظم
- بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم ہو جائیگا، سلمان اکرم راجا
- پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار