بیجنگ :چین کےقومی شماریاتی بیورو کے مطابق مئی کے دوران چین میں پیداوار اور رسد مستحکم رہیں اور ان میں مزید بہتری دیکھی گئی۔روزگار اور اشیاء کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں، بیرونی تجارت کی لچک برقرار رہی، نئی اقتصادی محرک قوتیں مزید مضبوط ہوئیں ، اور ملک کی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی ،جس میں ترقی اور بہتری کا رجحان برقرار رہا۔اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں تیزی آئی، جبکہ سازوسامان اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں نمایاں نمو ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں مقررہ حجم سے بڑے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران سروسز کے پیداواری انڈیکس میں سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس زیادہ رہا۔ جنوری سے مئی تک، صارفین کے سامان اور سروسز کی ٹوٹل ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مئی میں اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 44 کھرب 51 ارب 60 کروڑ یوآن رہی، جو سال بہ سال 16.9 فیصد کا اضافہ ہے، اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ