سائیکل ریس کے دوران بزرگ خاتون کی غلطی سے خوفناک حادثہ
جرمنی میں سائیکل ریس کے دوران بزرگ خاتون کے اسکوٹی لے کر اچانک بیچ میں آنے سے متعدد سائیکلسٹ گر پڑے۔
جرمنی میں منعقدہ سارلینڈ ٹروفیو جونیئرز سائیکل ریس کے دوران ایک غیر متوقع واقعے نے مقابلے کو اس وقت افراتفری میں بدل دیا جب ایک بزرگ خاتون اپنی موبیلیٹی اسکوٹر سمیت اچانک ریس کے راستے میں آ گئیں۔
اتوار کو ہونے والی اس ریس میں یورپ بھر سے 100 سے زائد نوجوان سائیکلسٹ شریک تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون تماشائیوں کے درمیان سے آہستہ آہستہ اسکوٹی کو سڑک کی جانب لے آئیں۔
ایک سائیکلسٹ تو اسکوٹی سے بچنے میں کامیاب رہا تاہم اس کے پیچھے آنے والا سائیکلسٹ ٹکرا گیا اور سائیکل سمیت سڑک پر جا گرا۔
اس اچانک حادثے کے نتیجے میں پیچھے آنے والے کچھ مزید سائیکلسٹ بھی گر پڑے۔
An elderly woman caused a mass crash during a cycling race in Germany
The pensioner reportedly wanted to get a better look at the athletes, misjudged the situation, and rode directly onto the course. pic.twitter.com/oA27t7QhA1
— NEXTA (@nexta_tv) June 15, 2026
ڈچ سائیکلسٹ پال فریزمین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ انتہائی خطرناک تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں شامل تمام سائیکلسٹ سنگین چوٹوں سے محفوظ رہے۔
مبصرین نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حفاظتی حدود سے باہر نہ آئیں کیونکہ تیز رفتار ریسوں میں معمولی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
پی این پی