News Views Events
Apna Watan

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان

0

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندا ڈار نے اپریل 2025 میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مسائل کے باعث کرکٹ سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی جس کا اثر ان کی ذہنی صحت پر بھی پڑ رہا تھا۔

ندا ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اب خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں اور دوبارہ ٹیم کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سخت محنت کے ساتھ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

39 سالہ ندا ڈار نے آخری بار اکتوبر 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس کے بعد فارم اور فٹنس مسائل کے باعث انہیں مرکزی کنٹریکٹ بھی نہیں دیا گیا تھا۔

اس کے باوجود ندا ڈار پاکستان کی کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں شمار ہوتی ہیں۔

وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی کھلاڑی ہیں اور مجموعی طور پر 144 وکٹوں کے ساتھ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

بیٹنگ میں بھی وہ نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.