ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں شاندار اضافہ معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار
ملک میں ٹیکسٹائل برآمدات میں شاندار اضافے کو معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث برآمدات، ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اورپائیدار ترقی کا عمل جاری ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، روزگار اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب ا ہم پیش رفت ہے۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد بڑھ کر 16.67 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے نِٹ ویئر 4.60 ارب ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3.97 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں ۔
کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستان کی برآمدات میں بہتری کا رجحان عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور صنعتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی شعبہ میں تیز رفتار ترقی، اور برآمدات میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پی این پی