News Views Events
Apna Watan

کولمبو میں پاکستانی اور بھارتی حکام کے ٹریک 1.5 مذاکرات

0


اسلام آباد:

پاکستانی اوربھارتی حکام کے درمیان گزشتہ ہفتے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اہم مذاکرات ہوئے جنھیں ٹریک 1.5کا نام دیا گیا ہے۔

آپریشن معرکہ حق کے بعد دونوں ملکوں میں یہ پہلا رابطہ تھا۔ان مذاکرات میں سابق سفارتکار،سابق فوجی  افسران اوردونوں ملکوں کی حکمران جماعتوں کے سیاستدان بھی موجود تھے۔

ان مذاکرات سے باخیر ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کی خارجہ وزارتوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

بھارت کی طرف سے حکمران جماعت بی جے پی کے سینئرسیاستدان نے اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔پاکستان کے حکمران اتحادکی سرکردہ شخصیت بھی وہاں موجود تھی۔

ایک سابق بھارتی آرمی چیف اور پاکستانی فوج کے دو ریٹائرڈ ٹوسٹارجنرل بھی مذاکرات میں شریک ہوئے ۔

یہ سابق فوجی حکام کافی عرصہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کیلئے  بیک چینل کوششوں میں مصروف تھے۔

ایکسپریس ٹریبیون  معاملے کی حساسیت کے پیش نظران کے نام  ظاہرنہیں کر رہا۔جب اس ضمن میں دفترخارجہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس پرتبصرے سے انکارکردیا۔

البتہ سری لنکا کی میڈیا رپورٹس میں ان مذاکرات کا ذکرکیا گیا ہے اوراس کا مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ بحران کے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری کو کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے اوراس رابطہ کاری کے ذریعے ممکنہ کشیدگی کوکیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے حکام نے دہشتگردی اورپانی کے مسائل پرکھل کرگفتگوکی۔

ان مذاکرات کی اصل حقیقت کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا تاہم ایک سابق سفارتکار جو پچھلے مذاکرات میں شامل رہے ہیں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد مستقبل کی رابطہ کاری  کے امکانات تلاش کرنا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.