کراچی؛ موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت، ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2سگے بھائی زخمی
سرجانی ٹاون گلشن نور دارالعلوم مدرسے کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاون گلشن نور دارالعلوم مدرسے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2سگے بھائی زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال میں زخمی بھائیوں کی شناخت 40 سالہ محمد نسیم ولد محمد بخش اور 45 سالہ تسلیم اختر ولد محمد بخش کے ناموں سے کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائی نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور صبح گھر سے نکل کر نجی کمپنی جا رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ گلشن نوردارالعلوم مدرسے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے دونوں بھائیوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں بھائی ٹانگ اور کولہے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے زخمی بھائیوں کے بیانات قلمبند کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پی این پی