خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹرین میں ہلا ک کروادیا
نئی دہلی (پی این پی)بھارت میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹرین میں قتل کروادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیو کمار گنجن نامی شہری ریاست بہار میں بجلی کے محکمہ میں بطور ٹیکنیشن کام کرتا تھا جو اپنی بیوی سمیتا کماری سے ملنے ٹرین کے ذریعے جارہا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیو کمار کو کھگڑیا ضلع کے علاقے بدلا گھاٹ کے قریب گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ سمیتا کماری سپول میں موٹر وہیکل انسپکٹر کے طور پر تعینات تھی جس کا اجیت کمارنامی شخص سے تعلق تھا اور دونوں دیو کمار گنجن کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے تھے۔
پولیس کے مطابق دیو کمار کو قتل کروانے کیلئے بیوی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر راجو کمار نامی کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں جس نے دیو کمار کو ٹرین میں گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ کرائے کے قاتل راجو کمار کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور ضمانت حاصل کرنے سے قبل وہ ایک مقدمے میں جیل بھی جاچکا ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.