News Views Events
Apna Watan

ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورتحال میں پیش رفت کی امید

0

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا اور آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان آمد پر کہا کہ اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی وزیر داخلہ کا دورہ مفید رہے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.