پاکستان نے مہنگی ترین ایل این جی گیس خرید لی
پاکستان نے مہنگا ترین ایل این جی اسپاٹ کارگو خرید لیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایل این جی اسپاٹ کارگو 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا جبکہ پی ایل ایل بورڈ نے کارگو خریدنے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 2027-2028 جولائی کو پہنچے گا، یہ جولائی کے لیے خریدا گیا اب تک کا مہنگاترین کارگو ہے جبکہ جولائی کے پانچویں کارگوکے لیے ٹوٹل توانائی گیس اینڈ پاور نے21.88 ڈالرکی بولی جمع کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کو ایل این جی سپاٹ کارگو کے لئے ایک ہی بولی موصول ہوئی تھی۔ پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی کیلئے اب تک چار ایل این کی کارگوز خرید چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق 30 جون سے 4 جولائی تک ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی خریدا گیا تھا، دس سے گیارہ جولائی ایل این جی کارگو17.37 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی خریدا گیا تھا جبکہ پندرہ سے 16 جولائی تک ایل این جی کارگو 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی جبکہ آخری کارگو دو روز قبل 20.69 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی میں خریدا گیا تھا۔
پی این پی