نیو یارک : اقوام متحدہ کے عالمی سائبر سیکیورٹی کے مستقل میکانزم کا پہلا اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران چینی وفد نے عالمی سائبر سیکیورٹی میکانزم کو گلوبل سائبر گورننس ان دی ڈیجیٹل اینڈ انٹیلیجنٹ ایرا”سے متعلق چین کا پوزیشن پیپر پیش کیا۔ سائبر خودمختاری کے اصول پر زور دینے کے بعد چین نے اس بار ڈیجیٹل خودمختاری کے اہم اصولوں کو پیش کیا ہے۔ یہ اقدام گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے اور سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے ایک تازہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ پوزیشن پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ممالک کو سائبر اسپیس میں اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کو اپنی قومی صورتحال اور ترقی کی ضروریات کے مطابق مصنوعی ذہانت سمیت ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجیز کی ترقی کا راستہ خود منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح تمام ممالک کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور خدمات کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے اور کسی بھی ملک کو فریق بننے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
Trending
- فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں مزید ترامیم کردیں
- عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز اور ایف سی پی ایس ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
- چین میں” فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول 2026 مناسبت سے خصوصی کھپت سیزن کا باضابطہ آغاز
- دوسرے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی مقابلے کا پہلا مرحلہ کل نشر ہوگا
- نیپال میں مٹی کے تودوں سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ایک چینی شہری کو بحفاظت نکال لیا گیا
- چینی صدر کا چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی 70ویں سالگرہ پر تہنیتی خط
- چین کی امداد نے نیپال میں آفت کے بعد ریسکیو اور بحالی کے لیے اہم معاونت فراہم کی ، نیپالی میڈیا حکام
- لاپتا افراد کی تلاش جاری، 531 افراد کا سراغ مل گیا: شیگاتسے شہر کے قائم مقام میئر نوربو سیرنگ
- چین، لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے 24 گھنٹے خصوصی سروس، ہاٹ لائن پر 565 کالز موصول
- آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔