بیجنگ:ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اپیک وزارتی اجلاس 2026 چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگڈو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اپیک وزارتی اعلامیہ 2026 منظور کیا گیا۔ ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت سے متعلق وزارتی اجلاس اپیک کے فریم ورک کے تحت منعقد ہونے والے اہم وزارتی اجلاسوں میں شامل ہے۔ اجلاس میں شریک ارکان نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس اقدام کے ذریعے مستقبل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپیک کا ایک عملی فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔ اس وقت چین کی بنیادی مصنوعی ذہانت کی صنعت کا حجم 1.2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2025 کے اختتام تک چینی صنعتی اداروں میں ڈیجیٹل آر اینڈ ڈی ڈیزائن ٹولز کے استعمال کی شرح 85.5 فیصد جبکہ کلیدی پیداواری عمل کے ڈیجیٹل کنٹرول کی شرح 68.6 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
Trending
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی