اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈر کو معطل کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا،سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا ، یہ فیصلہ پبلک آفس ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے استدعا کی کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے شہر آفریدی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن