رانی پور(مانیٹرنگ ڈیسک) رانی پور پیر کی حویلی میں گھریلو کمسن ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے حکم پر رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن وسان کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر سہولت کاری کا الزام ہے۔
سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن وسان نے ایمبولینس فراہم کی تھی، جس میں نعش کو لے جانے والے ڈرائیور نے ایم ایس کا نام بتایا، جس کے بعد علی حسن وسان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے فاطمہ سے جنسی زیادتی کی بھی تصدیق کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ فاطمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، اس سلسلے میں حویلی میں موجود دیگر افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں، سیمپل میچنگ کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کا پتہ چل جائے گا۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق واقعے کے بعد سے حویلی میں رہنے والے 2 افراد غائب ہیں، انھوں نے کہا ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انھیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اس بات کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے کہ پولیس نے اس کیس میں کیا غفلت کی، اسپتال کے عملے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
Trending
- آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل میں بڑی مشکل میں پھنس گئے
- لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
- فیفا سیکریٹری جنرل کا صدر پی ایف ایف کی قیادت پر بھرپور اعتماد
- بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کے جواب میں ’میرا لیاری‘ ریلیز کیلئے تیار
- امریکا کا کتائب حزب اللہ کے سربراہ کی گرفتاری پر 10ملین ڈالر انعام کا اعلان
- آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان
- وائرل بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی دولت کتنی ہے؟ حیران کن انکشاف
- پی ایس ایل: پی سی بی نے زمبابوین کھلاڑی پر پابندی عائد کردی
- راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کیوں نہیں کیا؟
- ہیڈ کوچ کیساتھ اختلافات کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، اسٹوکس