بیجنگ : چھیوشی” میگزین کے15 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون”صحت مند چین کی تعمیر میں تیزی ” شائع کیا جائے گا۔مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ 2035 تک صحت مند چین کی تعمیر مکمل کرنا مرکزی قیادت کی جانب سے کیے گئے ایک اہم تزویراتی فیصلے کا حصہ ہے۔ چین ایک ایسا ترقی پذیر ملک ہے جس کی آبادی بہت بڑی ہے اور جہاں شہری و دیہی علاقوں اور مختلف خطوں کے درمیان اب بھی نمایاں فرق موجود ہے۔ یہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ صحت کو ترجیح دینے کی ترقیاتی حکمت عملی پر عمل کیا جائے اور چینی خصوصیات کے حامل صحت و طبی نگہداشت کے ترقیاتی راستے کو اختیار کیا جائے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ صحت مند چین کی تعمیر ایک جامع اور منظم منصوبہ ہے۔ اس کے لیے عوامی صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانا، اعلیٰ معیار اور مؤثر طبی خدمات کا نظام قائم کرنا اور صحت مند و مہذب طرزِ زندگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔مضمون میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ صحت مند چین کی تعمیر کے لیے مضبوط ضمانتیں فراہم کی جائیں۔ صحت کے تصور کو عوامی پالیسیوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کے تمام مراحل میں شامل کیا جائے، سرکاری ہسپتالوں کے اصلاحاتی عمل اور طبی بیمہ ادائیگی کے طریقۂ کار میں بہتری لائی جائے، جبکہ پورے ملک میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹل اور ذہین ترقی کو فروغ دیا جائے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ