News Views Events
Apna Watan

نئے مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات میں 31.09 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

0

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 31.09 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 9.54 فیصد بڑھ گئیں۔ 

ادارہ شماریات نے جولائی 2026 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان کی برآمدات جولائی 2026 میں 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جون 2026 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی میں 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 25.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جولائی میں تجارتی خسارہ 15.22 فیصد کم ہوا ہے۔  جولائی 2026 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سالانہ بنیادوں پر درآمدات 17.99 فیصد بڑھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر جولائی میں درآمدات میں 0.17 فیصد کمی ہوئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.