چین کے سدرن تھیٹر کمانڈ کی ایئر فورس کے ترجمان سینئر کرنل لی جیانجیان نے کہا کہ 21 اگست کو فلپائن کے تین چھوٹے طیارے، جن میں ایک آئی لینڈر ، سی۔208 اور پی اے۔31 ٹی شامل ہیں، چینی حکومت کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو منظم کرتے ہوئے قانونی ضابطوں کے مطابق ان طیاروں کی نگرانی اور تعاقب کیا اور وارننگ جاری کی۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے غلط فہمی اور غلط اندازے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ چین فلپائن کو متنبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر خودمختاری کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی افواج ہر وقت انتہائی چوکس ہیں اور قومی خودمختاری و سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے مضبوط دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
Trending
- برصغیر کے صدیوں پرانے کھیل جو قصہ پارینہ بن گئے
- وزارت داخلہ کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان
- والد کی وفات کے بعد میسی کا پہلا گول، انٹر میامی کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ رک گیا
- جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان معمول کے تبادلوں کے لیے ضروری حالات پیدا کرے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کا آئندہ پانچ برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا اعلان
- چین۔اردن تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہوئے ہیں، چینی عہدیدار
- چین، شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز
- چین-سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈیشن کے مذاکرات مکمل
- چین، اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کی دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ اسپورٹس گیمز کی خصوصی کوریج
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔