جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب حماد اور اس کے اہل خانہ کی گاڑی کو غزہ شہر کے قریب اسرائیلی دفاعی افواج کے حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس پر شدید بین الاقوامی ردعمل سامنے آیا تھا ۔ حال ہی میں اسرائیلی دفاعی افواج نے اس واقعے سمیت متعدد واقعات کے جائزے کے نتائج جاری کیے ہیں، اور اعتراف کیا ہے کہ ہند کی گاڑی پر حملے کے واقعے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ ساتھ ہی اس کیس کی مجرمانہ تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم ہند کی دادی سمیت متعدد فریقوں کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل کے عدالتی نظام پر بھروسہ نہیں ہے، اور اس طرح کی تحقیقات میں ایسا کم ہی ہوا ہے کہ ملزمان کو سزائیں ملیں ۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے حملے کے بعد ابتدائی طور پر زندہ بچ جانے والی ہند نے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو فون کر کے مدد مانگی تھی،تاہم مدد کے لیے آنے والی ایمبولینس پر بھی حملہ ہواتھا جس کے نتیجے میں ہند کے ساتھ تمام افرادسمیت مدد کے لیے آنے والے دو طبی کارکن بھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔
Trending
- برصغیر کے صدیوں پرانے کھیل جو قصہ پارینہ بن گئے
- وزارت داخلہ کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان
- والد کی وفات کے بعد میسی کا پہلا گول، انٹر میامی کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ رک گیا
- جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان معمول کے تبادلوں کے لیے ضروری حالات پیدا کرے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کا آئندہ پانچ برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا اعلان
- چین۔اردن تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہوئے ہیں، چینی عہدیدار
- چین، شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز
- چین-سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈیشن کے مذاکرات مکمل
- چین، اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کی دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ اسپورٹس گیمز کی خصوصی کوریج
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔