چین کا اسرائیل پر دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے منصوبوں کی بولی کا عمل فوری روکنے پر زور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میںاقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے حال ہی میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے “ای۔1 علاقے” میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے بولی کا عمل زبردستی شروع کیا ہے، جو فلسطینی علاقوں کی سالمیت اور “دو ریاستی حل” کی بنیاد کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے اسے فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔
فو چھونگ نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو بروقت کردار ادا کرنا چاہیے، “دو ریاستی حل” کے سیاسی امکانات کے تحفظ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔