بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ چند روز ہونے والے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔
جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔
دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔
Trending
- بین الاقوامی برادری کو چین کو درست طور پر سمجھنا چاہیے ، ہسپانوی وزیرِاعظم
- چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ترقی کی جانب گامزن رہیں گے، چینی وزیر خارجہ
- ٹرمپ ایران پر محدود حملے کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی اخبارکادعویٰ
- فلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ
- آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم راستہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ اور ایران کے مذاکرات صورتحال کو بہتر کرنے کی سمت میں ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چین، چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو کا آغاز
- چینی نائب وزیر اعظم ترکمانستان کا دورہ کریں گے
- ایران-امریکہ مزاکرات بارے پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی، چینی میڈیا
- ہانگ کانگ میں 2026 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ایشیا پیسیفک سمٹ کا شاندار آغاز