کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
یہ پیپر کرنسی کی طرح legal tender یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے۔ ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کررہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے۔
منصوبہ یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا، آخر میں 90؍ فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10؍ فیصد تک رہ جائے گا۔ وہ بھی صرف اس لیے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل جامد (رک) نہ ہوجائے۔
ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ان کو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہونگے۔
دوسری طرف نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کی جانے والی ہر transactions کا ریکارڈ ہوگا ۔ جیسے صرف کریڈٹ اور ڈیبٹ کی double entry ریکاڑڈ کیپنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک تیسری مکمل ریکارڈ maintaining ہوگی۔ یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔
Trending
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت
- آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
- ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بابر اعظم
- بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم ہو جائیگا، سلمان اکرم راجا
- پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار
- دریاؤں میں سیلابی صورتحال، آئندہ 24 گھنٹے اہم، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- نسیم شاہ ایک بار پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے
- جناح اسپتال میں ہڈیوں کے کینسر سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد