کندھ کوٹ(نیوزڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں راکٹ پھٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پیش آیا اور مرنے والوں میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل ہیں۔
ایس ایس پی کشمور روحیل کھوسہ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ دھماکہ علی نواز سبزوئی نامی شخص کے مکان کے اندر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے دریافت کیا ہے کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا اور آیا اس گوٹھ میں ڈاکوؤں کے سہولت کار موجود ہیں؟
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔
حادثے میں 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
Prev Post