ہانگ ژو (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے نائب صدر جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ عالمی اولمپک تحریک میں ایک اہم شراکت دار ہیں۔
سمارانچ جونیئر نے یہ بات ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے موقع پر شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
سمارانچ جونیئر نے بتایا کہ ان کے خیال میں سب سے اہم کھیلوں بارے چینی صدر کا عزم اور تعاون ہے اور وہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کے لئے کھیلوں اور اولمپکس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
کھیلوں اور بین الاقوامی اولمپک امور میں اس طرح کے ایک اہم شراکت دار کی موجودگی اچھی بات ہے۔
سمارانچ جونیئر نے گزشتہ ہفتے مغربی جھیل کے قریب ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی تھی۔
سمارانچ جونیئر بیجنگ اولمپک 2022 اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں میں آئی او سی رابطہ کمیشن کے چیئرمین تھے ۔انہوں نے بیجنگ 2022 کے پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔
وہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ کیسے چینی صدر نے چینی عوام کو اولمپک تحریک کی ترقی میں حصہ بنانے کی قیادت کی۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ