چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول کی “اینٹیٹی لسٹ” میں کچھ چینی اداروں کو شامل کرنے کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ امریکہ نے ایک بار پھر روس سے وابستگی کے بہانے کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی “اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا ہے۔ امریکہ قومی سلامتی کے بہانے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر من مانی یکطرفہ پابندیاں اور “طویل بازو کا دائرہ اختیار” عائدکرنےکی جو کوشش کر رہا ہے، وہ امریکی معاشی جبر اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا زندہ ثبوت ہے، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ہفتہ کے روز
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دبائو ڈالنا بند کرنا ہوگا۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل